کھیلوں کی دنیا

جنوبی افریقا اور انگلینڈ کی خواتین ٹیموں کے درمیان پہلا ون ڈے کرکٹ میچ 4دسمبر کو کھیلا جائے گا

جنوبی افریقا اور انگلینڈ کی خواتین کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 4 دسمبر کو کھیلا جائے گا۔

یہ میچ ڈائمنڈ اوول، کمبرلی میں کھیلا جائے گا۔اس سے قبل انگلینڈ کی خواتین ٹیم نے میزبان جنوبی افریقا کی خواتین ٹیم کو تین ٹی ٹونٹی بین الاقوامی میچز کی سیریز میں 0-3 سے وائٹ واش کر دیا تھا۔

برطانوی ویمنز ٹیم نے میزبان جنوبی افریقی ویمنز ٹیم کو پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں 4 وکٹوں ، دوسرے ٹی ٹونٹی میچ میں 36 رنز جبکہ تیسرے اور آخری ٹی ٹونٹی میچ میں 9 وکٹوں سے شکست دی تھی۔ انگلینڈ کی خواتین ٹیم ان دنوں جنوبی افریقا کے دورہ پر ہے جہاں وہ میزبان ٹیم کے خلاف تین ٹی ٹونٹی ، تین ون ڈے اور ایک ٹیسٹ میچ کھیلنا ہے ۔

برطانوی خواتین ٹیم تین ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز کھیلچکی ہے ۔ ون ڈے سیریز میں بھی جنوبی افریقا کی ویمنز ٹیم کو لورا وولوارڈٹ لیڈ کر یں گی جبکہ انگلینڈ کی ٹیم کو ہیتھر نائٹ لیڈ کر یں گی ۔ ٹی ٹونٹی سیریز مکمل ہونے کے بعد جنوبی افریقا اور انگلینڈ کی خواتین کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ایک روزہ کرکٹ میچوں کی سیریز کا آغاز4دسمبر کو پہلے ایک روزہ بین الاقوامی میچ سے ہوگا ۔ یہ میچ ڈائمنڈ اوول، کمبرلی میں کھیلا جائے گا۔جنوبی افریقا اور انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان دوسرا ون ڈے میچ 8 دسمبر کو کنگس میڈ، ڈربن میں کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے میچوں کی سیریز کا تیسرا اور آخری ون ڈے میچ 11 دسمبر کسینویس پارک، پوٹچفسٹروم میں کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان واحد ٹیسٹ میچ 15 سے 18 دسمبر تک مانگاونگ اوول، بلوم فونٹین میں کھیلا جائے گا

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button