کاروباری
مصالحہ جات کی قومی برآمدات میں اکتوبر کے دوران18.4 فیصد کمی
مصالحہ جات کی قومی برآمدات میںاکتوبر 2024ء کے دوران 18.4 فیصد کمی ہوئی ہے۔
ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادو شمار کے مطابق اس دوران برآمدات کی مالیت 2.52 ارب روپے رہی تھی جبکہ اکتوبر 2023ء کے دوران مصالحہ جات کی برآمدات کا حجم 3.09 ارب روپے رہا تھا۔