کاروباری

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کارحجان برقرار

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں جمعہ کوکاروباری ہفتہ کے اختتام پرتیزی کارحجان بدستورجاری رہا اور کے ایس ای 100انڈیکس مزید1274.55پوائنٹس کے اضافہ کے بعد101357.32پوائنٹس پربندہوا۔کاروباری سرگرمیوں کے دوران مجموعی طورپر454کمپنیوں کے حصص کالین دین ہوا،265کمپینوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ،137کی قیمتوں میں کمی اور52کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کوئی ردوبدل نہیں ہوا۔

ان کمپنیوں کے 915.50ملین حصص کالین دین ہواجن کی مالیت 35.97ارب روپے تھی۔کے ایس ای 30انڈیکس 294.98 پوائنٹس کے اضافہ کے بعد31488.26پوائنٹس اوراسلامی مالیات کاحامل کے ایم آئی 30انڈیکس 1351.75پوائنٹس کے اضافہ کے بعد148572.54پوائنٹس پربندہوا۔فیوچرٹریڈنگ کے تحت 18.67ارب روپے کالین دین ہوا۔گزشتہ روزبینک آف پنجاب کے 95056818 پوائنٹس،کے الیکٹرک 55535090حصص اورسوئی سدرن گیس کے 44802561حصص کالین دین ہوا۔مارکیٹ کیپٹلائزیشن کاحجم بڑھ کر46.3ارب ڈالرتک پہنچ گیا۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button