آسٹریلیا: بھارت نے اپنی ٹیم کے اوپن ٹریننگ سیشن پر پابندی لگادی ، وجہ سامنے آگئی
آسٹریلیا میں کھیلی جانے والی بارڈر گواسکر ٹرافی کے دوران بھارت نے اپنی ٹیم کے اوپن ٹریننگ سیشن پر پابندی لگا دی۔
بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان 22 نومبر سے شروع ہوئی بارڈر گواسکر ٹرافی میں بھارت نے ایک صفر کی برتری حاصل کرلی ہے، دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹیسٹ ایڈیلیڈ میں 6 دسمبر کو کھیلا جائے گا۔
تاہم اب بھارت نے پوری آسٹریلیا سیریز کیلئے اپنی ٹیم کے اوپن ٹریننگ سیشن پر پابندی لگادی ہے جس کی وجہ یہ بتائی گئی ہےکہ ایڈیلیڈ میں بھارتی ٹیم کے ٹریننگ سیشن کو دیکھنےکیلئے 5 ہزارسے زائد شائقین آگئے تھے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹریننگ کے دوران بڑی تعداد میں موجود شائقین ویرات کوہلی سمیت پسندیدہ اسٹارز کے حق میں اونچی اونچی آوازیں لگاتے رہے، اوپن ٹریننگ سیشن میں بھارتی کھلاڑیوں نے غیر آرام دہ محسوس کیا جبکہ سیلفیز کی کوشش سے بھی کرکٹرز پریشان ہوئے۔