قومی
نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار اقتصادی تعاون تنظیم کی وزرا کونسل کے اجلاس میں شرکت کے لیے آج ایران روانہ ہوں گے، دفتر خارجہ
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار اقتصادی تعاون تنظیم کی وزرا کونسل کے 28 ویں اجلاس میں شرکت کے لیے 2روزہ سرکاری دورے پر آج ایران کے شہر مشہد روانہ ہوں گے۔
دفتر خارجہ کے پیر کو جاری بیان کے مطابق نائب وزیر اعظم چارٹر فار ای سی او کلین انرجی سنٹر پر دستخط کریں گے ۔وہ وزارتی اجلاس کے موقع پر شریک وزرا اور دیگر اہم شخصیات کے ساتھ دو طرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے۔