قومی

نوجوان خوشحال پاکستان کا ہراول دستہ ہیں،قومی رضاکار ہمیشہ معاشرے کی بھلائی کے لیے کام کرتے ہیں،رانا مشہود احمد خان

چیئرمین وزیر اعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان نے کہا ہے کہ حکومت نوجوانوں کو با اختیار بنانے کے لیے اقدامات کر رہی ہے ،ز ندہ قومیں اپنی تاریخ نہیں بھولتی، ہمارے نوجوان خوشحال پاکستان کا ہراول دستہ ہیں، ریسکیو 1122 ایک مثالی ادارہ ہے ، تمام جامعات میں گرین یوتھ موومنٹ کے حوالے سے پروگرام شروع کیا گیا ہے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے قومی رضا کاروں کے عالمی دن کے موقع پر ریسکیو ایمرجنسی اکیڈمی ٹھوکر نیاز بیگ میں منعقدہ تقر یب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ڈی جی ریسکیو ڈاکٹر رضوان نصیر اور دیگر اس موقع پر موجود تھے۔ رانا مشہود احمد خان نے کہا کہ ماضی میں ہم نے اس ادارے کی معاونت سے ڈینگی کی وبا پر موثر انداز میں قابو پایا جبکہ یو این او بھی ہمارے کئی منصوبوں میں معاونت کررہا ہے،ڈینگی میں ریسکیو 1122 نے قابل قدر خدمات دیں اور بہت بڑی تعداد میں انسانی جانوں کونقصان سے بچایا گیا ۔

اس وقت رضاکاروں کا عہد کرنے والے مبارکباد کے مستحق ہیں ۔انہوں نے کہا کہ قومی رضاکار ہمیشہ معاشرے کی بھلائی کے لیے کام کرتے ہیں، علاقوں کے اندر جا کر جس طرح یہ خدمت کرتے ہیں جس طرح انہوں نے ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ پنجاب کو ایک نئے بلندیوں تک پہنچایا تو پنجاب اس لحاظ سے خوش قسمت ہے ۔انہوں نے کہا کہ 2008 میں ہماری حکومت آئی تو ریسکیو 1122 کو ایک نوجوان لیڈ کر رہا تھا ،اس کا دائرہ کاربہت محدود تھا لیکن جب اس وقت کے وزیر اعلی پنجاب کے دور میں ماڈل متعارف کرایا گیا تو نہ صرف انہوں نے اس کی تعریف کی بلکہ اس کی خود نگرانی کی جس شخص نے اس ادارے کو بنایا اور چلایا اس شخص کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے، ڈاکٹررضوان نصیر کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں ۔

انہوں نے کہا کہ جب تک پاکستا ن میں آپ جیسے قومی جذبہ رکھنے والے رضاکار و نوجوان موجود ہیں پاکستان کی نظریاتی اساس پر کوئی حملہ کامیاب نہیں ہوسکتا۔پاکستان کو کوئی سازش تباہی کی طرف نہیں لے کے جا سکتی، مجھے آپ کو دیکھ کر پاکستان کا مستقبل روشن نظر آرہا ہے اورپاکستان کے رکھوالے نظر آرہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج پاکستان دنیا کے مہذب معاشروں میں شمار کیا جاتا ہے اور رضاکارانہ طور پر پہچانا جاتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی اساس پر بار بار حملے ہو رہے ہیں ،شام، اعراق، لیبیا،مصر میں لوگوں کو آپس میں لڑایا گیا اور انتشار پیدا کیا گیا ۔پاکستان میں شام،عراق،لیبیا جیسے حالات پیدا کرنے کی مذموم سازش کو ناکام بنائیں گے اور ملک پر کوئی آنچ نہیں آنے دیں گے۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button