قومی

اے این ایف کا مختلف شہروں میں کریک ڈاؤن جاری،3 کارروائیوں کے دوران 3 ملزمان گرفتار

اے این ایف نے منشیات سمگلنگ کے خلاف تعلیمی اداروں اور ملک کے مختلف شہروں میں جاری کریک ڈاؤن میں3 کارروائیوں کے دوران 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔اے این ایف ہیڈکوارٹر راولپنڈی کی 24گھنٹوں کی انسداد منشیات کارروائیوں کی تفصیلات کے مطابق ان کارروائیوں میں 16 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 209.800 کلو گرام منشیات برآمد کی گئی۔تیسر ٹاؤن کراچی میں لیاری بستی کے قریب ملزم سے 4 کلو گرام چرس برآمدکی گئی۔

ترجمان نے بتایا کہ گرفتار ملزمان نے تعلیمی اداروں کے طلباکو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف بھی کیا۔دیگر کارروائیوں میں ساہیانوالہ انٹرچینج فیصل آباد کے قریب گاڑی میں چھپائی گئی 200 کلوگرام بھنگ برآمد کرکےایک ملزم گرفتارکیا گیا۔شاہین چوک گجرات کے قریب ملزم کے قبضے سے 4.800 کلو افیون اور 1 کلوگرام آئس برآمدکرکے ملزم گرفتارکیا گیا۔ترجمان نے بتایا کہ گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button