قومی

بڑھتی آبادی کے ساتھ ہاؤسنگ کی ضروریات کو بھی ہنگامی بنیادوں پر دیکھنا ہو گا، میاں ریاض حسین پیرزادہ

وفاقی وزیر برائے ہائوسنگ اینڈ ورکس میاں ریاض حسین پیرزادہ نے کہا ہے کہ بڑھتی آبادی کے ساتھ ہاؤسنگ کی ضروریات کو بھی ہنگامی بنیادوں پر دیکھنا ہو گا، پالیسی سازی میں یونیورسٹیز اور ریسرچرز کا ان پٹ ناگزیر ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو نیشنل یونیورسٹی آف ماڈرن لینگویجز(نمل) میں رئیل اسٹیٹ کے موضوع پر کانفرنس سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔

میاں ریاض حسین پیرزادہ نے کہا کہ نمل مبارکباد کا مستحق ہے کہ پہلی بار اس موضوع پر ایسی کانفرنس کا انعقاد کیا، ہاؤسنگ کی ضروریات کو ہنگامی بنیادوں پر دیکھنا ناگزیر ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں ان ممالک کے ماڈلز کی پیروی کرنا ہو گی جنہوں نے نئے آئیڈیاز سے ہاؤسنگ اور رئیل اسٹیٹ میں بے پناہ ترقی کی، اس کے ساتھ ساتھ پالیسی سازی میں یونیورسٹیز اور ریسرچرز کا ان پٹ بھی ناگزیر ہے۔

انہوں نے کہا کہ رئیل اسٹیٹ اور ہائوسنگ میں شفافیت اور اشتراکیت کا فقدان ہے، سٹوڈنٹس ہمارا بیش قیمت سرمایہ ہیں جن کی شمولیت رئیل اسٹیٹ کے شعبہ میں نئی جہات لائے گی۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button