ٹاپ نیوز

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف 2 روزہ دورہ سعودی عرب مکمل کرکے وطن روانہ ہوگئے

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف اپنا 2 روزہ دورہ سعودی عرب مکمل کرکے وطن روانہ ہو گئےہیں۔ بدھ کو پی ایم آفس کے میڈیاو نگ سے جاری بیان کے مطابق وزیرِ اعظم نے اپنے دورہ سعودی عرب کے دوران ریاض میں منعقدہ ون واٹر سربراہی اجلاس میں شرکت کی۔ وزیرِ اعظم نے دنیا کو مستقبل میں پانی کی قلت سے بچانے کےلئے چھ نکاتی ایجنڈا تجویز کیا اور پاکستان جیسے ترقی پذیر ممالک کی ماحولیاتی تبدیلی کے خطرات کی وجہ سے مشکلات و چیلینجز پر بھی روشنی ڈالی۔

وزیرِ اعظم کی ریاض میں سعودی عرب کے ولی عہد و وزیرِ اعظم شہزادہ محمد بن سلمان آل سعود سے بھی ملاقات ہوئی جس میں دونوں رہنماؤں نے پاک سعودیہ تعلقات کے مزید فروغ اور ان میں بڑی تبدیلی لانے کے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا۔ دونوں رہنماؤں نے پاکستان میں سرمایہ کاری کے حوالے سے سعودی مفاہمتی یادداشتوں اور معاہدوں پر عملدرآمد کی رفتار پر اطمینان کا اظہار کیا۔

وزیرِ اعظم کی فرانس کے صدر ایمانویل میکرون سے بھی ملاقات ہوئی جس میں دونوں ملکوں کے زراعت، لائیو سٹاک، انفارمیشن ٹیکنالوجی، پیشہ ورانہ مہارتوں میں ترقی اور پینے کے صاف پانی کے شعبوں میں بزنس ٹو بزنس روابط کے ذریعے تعاون بڑھانے پر اتفاق ہوا۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button