ٹاپ نیوز

وزیراعظم محمد شہباز شریف کی کیپٹن محمد زوہیب الدین شہید کی نماز جنازہ میں شرکت

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ضلع خیبر کے علاقے شگئی میں آپریشن کے دوران جام شہادت نوش کرنے والےکیپٹن محمد زوہیب الدین شہید کی نماز جنازہ میں شرکت کی۔

اتوار کو وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل سید عامر رضا،اعلیٰ سول اور فوجی افسران بھی نماز جنازہ میں شریک تھے۔وزیراعظم نے شہید کیپٹن زوہیب کے اہل خانہ سے ملاقات کی اور تعزیت کا اظہار کیا۔

وزیراعظم نے شہید کیپٹن زوہیب الدین کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ کیپٹن زوہیب نے انتہائی بہادری سے خوارجی دہشت گردوں کا مقابلہ کیا،پوری قوم کو ان پر فخر ہے، ہم شہید کیپٹن کو سلام پیش کرتے ہیں۔

کیپٹن محمد زوہیب الدین نے 30 نومبر 2024 کو ضلع خیبر کے علاقے شگئی میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کے دوران جام شہادت نوش کیا۔سیکیورٹی فورسز کی جانب سے آپریشن کے نتیجے میں تین خوارج کو جہنم واصل اور دو کو گرفتار کیا گیا۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button