ٹاپ نیوز
صدر آصف علی زرداری کا ’’دی نیشن‘‘کے ایڈیٹر سلمان مسعود کے والد کی وفات پر اظہار تعزیت
صدر مملکت آصف علی زرداری نے انگریزی اخبار ’’دی نیشن‘‘ کے ایڈیٹر سلمان مسعود کے والد مسعود احمد کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
پیر کو ایوانِ صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے والد کے انتقال پر سلمان مسعود کے ساتھ اظہارِ ہمدردی کرتے ہوئے مرحوم کے لئے دعائے مغفرت کی۔ صدر مملکت نے مرحوم مسعود احمد کے ورثا کیلئے صبر جمیل کی بھی دعا کی۔