کاروباری

ملکی برآمدات پر مال برداری کے اخراجات میں جاری مالی سال کے دوران اضافہ

ملکی برآمدات پر مال برداری کے اخراجات میں جاری مالی سال کے دوران اضافہ ریکارڈکیاگیا ہے۔ سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کر دہ اعدادوشمار کے مطابق جاری مالی سا ل کے پہلے 4 ماہ میں ملکی برآمدات پر مال برداری کے اخراجات کا حجم 262.82 ملین ڈالر ریکارڈکیاگیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کےمقابلہ میں 44 فیصد زیادہ ہے۔

گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ملکی برآمدات پر مال برداری کے اخراجات کا حجم 182.69 ملین ڈالر ریکارڈکیاگیا تھا۔ اکتوبر میں ملکی برآمدات پر مال برداری کے ضمن میں 71.24 ملین ڈالر کے اخراجات آئے جو ستمبر میں 71.72 ملین ڈالر اور گزشتہ سال اکتوبر میں 47.36 ملین ڈالر تھے۔ مالی سال 2024 میں ملکی برآمدات پر مال برداری کے اخراجات کا حجم 656.48 ملین ڈالر ریکارڈکیاگیاتھا۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button