کھیلوں کی دنیا

سری لنکا نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے16رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا ،اوشادا فرنینڈوکی واپسی

سری لنکا کرکٹ (ایس ایل سی)نے نیوزی لینڈ کے خلاف ہوم ٹیسٹ سیریز کیلئے16رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا ہے، اوشادا فرنینڈوکی 18 ماہ بعد ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔اوپننگ بلے باز نشان مدوشکا 16 رکنی سکواڈ میں جگہ حاصل کرنے میں ناکام رہے ہیں۔

نسالا تھراکا اور کسن راجیتھا، جو انگلینڈ کے خلاف 3ٹیسٹ میچوں کے دورے کے دوران سری لنکا کے سکواڈ کا بھی حصہ تھے، نیوزی لینڈ کے خلاف 16 رکنی ٹیم میں شامل نہیں ہوسکے ہیں۔اوشادا فرنینڈو نے حال ہی میں جنوبی افریقہ اے کے خلاف پہلے غیر سرکاری ٹیسٹ میں سری لنکا اے کی طرف سے عمدہ بائولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو 6وکٹوں سے فتح دلانے میں اہم کردار ادا کیا ،اسی بنیاد پر ان کو ٹیم میں شامل کیا گیاہے۔

کرنے کے لیے 122 اور 80 رنز بنائے۔نیوزی لینڈ کے خلاف پہلا ٹیسٹ 18 ستمبر سے گال میں شروع ہوگا جبکہ دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 26 ستمبر سے اسی مقام گال میں کھیلا جائے گا۔دونوں ٹیموں کے درمیان دو میچوں کی ٹیسٹ سیریز ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہوگی۔ نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لئے اعلان کردہ 16 رکنی سری لنکن ٹیم کی قیادت دھننجایا ڈی سلوا کریں گے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں دیموتھ کرونارتنے،

پاتھم نسانکا، کوسل مینڈس، اینجلو میتھیوز، دنیش چندیمل، کامندو مینڈس، سدیرا سماراویکرما، اوشادا فرنینڈو، اسیتھا فرنینڈو، وشوا فرنینڈو، لاہیرو کمارا، پربت جے سوریا، رمیش مینڈس، جیفری وینڈرسے اور میلان رتھنائیکے شامل ہیں۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button