عالمی

الیکشن جیت گیاتو یوکرین تنازعہ حلف برداری سے قبل حل کروں گا، ڈونلڈ ٹرمپ

امریکی ریپبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے یوکرین تنازع ختم ہو نے کی خواہش کا اظہار کیا ہے ۔ تاس کے مطابق انہوں نے ڈیموکریٹک صدارتی امیدوار کملا ہیرس کے ساتھ ایک ٹیلیویژن مباحثے میں میزبان کے اس سوال کے جواب میں کہا کہ آیا وہ چاہتے ہیں کہ یوکرین کے حکام تنازعہ جیتیں ۔ انہوں نے کہاکہ میں چاہتا ہوں کہ ان یہ جنگ بند ہو جائے۔

ٹرمپ نے یہ بھی نشاندہی کی کہ موجودہ امریکی انتظامیہ یوکرین کے تنازعے کو روکنے کی کوشش بھی نہیں کر رہی ہے، اس حقیقت کے باوجود کہ اس بحران کو حل کرنے کی اشد ضرورت ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اگر وہ الیکشن جیت جاتے ہیں تو وہ یوکرین کے تنازع کو اپنے حلف برداری سے قبل حل کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ اگر وہ عہدے پر ہوتے تو یوکرین اور غزہ کی پٹی میں تنازعات پیدا نہ ہوتے۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button