کھیلوں کی دنیا

ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں کل مزید تین میچ کھیلے جائیں گے

ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کے آٹھویں ایڈیشن میں انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ چین میں جاری ہے۔ ٹورنامنٹ میں (کل)جمعرات کو مزید تین میچ کھیلے جائیں گے ۔پہلا میچ جاپان اور ملائیشیا کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا

،اسی روز کا دوسرا میچ جنوبی کوریا اور دفاعی چیمپئن بھارت کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گاجبکہ اسی روز کا تیسرا اور آخری میچ پاکستان اور میزبان چین کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔دفاعی چیمپئن بھارت پوائنٹس ٹیبل پر سب سے زیادہ 9 پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پوزیشن پر موجود ہے۔

تینوں میچز چین کے شہر ہلنبیور کے موکی ٹریننگ بیس میں کھیلے جائیں گے ۔ رائونڈ رابن کے تحت کھیلے جانے والے ٹورنامنٹ میں ہر ٹیم 5 میچ کھیلے گی اور چار ٹاپ ٹیموں کے درمیان سیمی فائنل مقابلے 16 ستمبر کو کھیلے جائیں گے جبکہ تیسری پوزیشن کے لئے میچ اور چیمپئن کا فیصلہ 17 ستمبر کو ہو گا ۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button