عالمی

اقوام متحدہ کامغربی کنارے میں اسرائیلی کارروائیوں کو فوری طور پر بند کرنے کا مطالبہ

اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے مغربی کنارے میں اسرائیل کی کارروائیوں کو فوری طور پر بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

شنہوا کے مطابق ان کے ترجمان سٹیفن ڈوجارک نےکہا کہ اقوام متحدہ کے سربراہ نے مقبوضہ مغربی کنارے کی تازہ ترین پیش رفت پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔

اسرائیل کی جانب سے جنین، تلکرم اور توباس گورنریٹس میں بڑے پیمانے پر فوجی آپریشن شروع کیے گئے، جس کے نتیجے میں شہری بنیادی ڈھانچے کو جانی اور مالی نقصان پہنچا۔ ترجما ن نےمزید کہا کہ سیکرٹری جنرل نے بچوں سمیت جانوں کے ضیاع کی شدید مذمت کی ہے۔

انہوں نے کہاکہ یہ خطرناک پیش رفت مغربی کنارے میں دھماکہ خیز صورت حال کو ہوا دے رہی ہےجس سے فلسطینی اتھارٹی کو مزید نقصان پہنچے گا ۔انہوں نے ان کارروائیوں کو فوری طور پر بند کرنے کا مطالبہ کیا۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button