کھیلوں کی دنیا

انگلش پریمیئر فٹ بال لیگ میں ہفتہ کو مزید 7 میچوں کا فیصلہ ہوگا

انگلش پریمیئر فٹ بال لیگ میں کل (ہفتہ کو) مزید 7 میچ کھیلے جائیں گے۔ ای پی ایل میں شائقین فٹ بال کو انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔پہلا میچ آرسنل اور برائٹن اینڈ ہوو البیون کی ٹیموں کے درمیان ایمریٹس اسٹیڈیم، لندنڈ میں کھیلا جائے گا،دوسرا میچ برینٹ فورڈ اور سائوتھمپٹن کی ٹیموں کے درمیان جی ٹیک کمیونٹی سٹیڈیم،برینٹ فورڈ میں کھیلا جائے گا

،تیسرے میچ میں ایورٹن اور بورن مائوتھ کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی اور یہ میچ گڈیسن پارک، لیورپول میں کھیلا جائے گا، چوتھا میچ ایپسوچ ٹائون اور فلہم کی ٹیموں کے درمیان پورٹ مین روڈ، ایپسوچ میں کھیلا جائے گا،پانچواں میچ لیسٹر سٹی اور آسٹن ولا کی ٹیموں کے درمیان کنگ پاور سٹیڈیم، لیسٹرمیں کھیلا جائے گا،چھٹے میچ میں ناٹنگھم فاریسٹ اور وولور ہیمپٹن کی ٹیمیں دی سٹی گرائونڈ ،ناٹنگھم میں پنجہ آزمائی کریں گی جبکہ ہفتے کا ساتواں اور آخری میچ دفاعی چیمپئن مانچسٹر سٹی اور ویسٹ ہیم یونائیٹڈ کے درمیان لندن سٹیڈیم،لندن میں کھیلا جائے گا۔

انگلش پریمیئر فٹ بال لیگ کے 33 ویں سیزن کا آغازرواں ماہ کے وسط سے شروع ہوچکا ہے جو مجموعی طور پر ٹاپ فلائٹ انگلش فٹ بال کا 126واں ایڈیشن ہے۔

ای پی ایل میں شامل 20 ٹیمیں ٹائٹل کے حصو ل کے لئے پنجہ آزمائی کر رہی ہیں جن میں دفاعی چیمپئن مانچسٹر سٹی ،بورن ماؤتھ،آرسنل ،آسٹن ولا ،برینٹ فورڈ،برائٹن،چیلسی،کرسٹل پیلس،ایورٹن،فلہم،ایپسوچ ٹائون،لیسٹرسٹی ،لیورپول،مانچسٹر یونائیٹڈ ،نیو کیسل ،ناٹنگھم فارسٹ ،ساؤتھمپٹن،ٹوٹنہم ہاٹ پور،ویسٹ ہیم اوروولور ہیمپٹن شامل ہیں۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button