عالمی

روس ایران شراکت داری کے معاہدے پر 17 جنوری کو دستخط ہوں گے، ایرانی سفیر

ایران نے کہا ہے کہ روس اور ایران کے درمیان آئندہ سال 17 جنوری کو ماسکو میں دونوں ممالک کے صدور کی ملاقات کے دوران جامع اسٹریٹجک شراکت داری کے معاہدے پر دستخط کئے جائیں گے۔ یہ بات ماسکو میں ایران سفیر کاظم جلالی نے کہی۔

روسی خبر رساں ادارے تاس کے مطابق ماسکو میں ایرانی سفارت خانے کے پریس دفتر نے سفیر کے حوالے سے بتایا کہ ایرانی صدر مسعود پزشکیان 17 جنوری کو روس کا دورہ کریں گے اور روسی اور ایرانی صدور دونوں ممالک کے درمیان تعاون کے معاہدوں پر دستخط کریں گے۔

روسی صدرولادیمیر پیوٹن نے 4 دسمبر کو کہا تھا کہ وہ توقع کرتے ہیں کہ ایرانی صدر مسعودپزشکیان کے روس کے آئندہ دورے کے دوران تہران کے ساتھ ایک نئے بنیادی معاہدے پر دستخط کئے جائیں گے۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button