قومی
صدر آصف علی زرداری کی شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کے مزار پر حاضری،فاتحہ خوانی کی اور پھول چڑھائے
صدر مملکت آصف علی زرداری نے شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی 17 ویں برسی کے موقع پر گڑھی خدا بخش بھٹو میں ان کے مزار پر حاضری دی ، فاتحہ خوانی کی اور پھول چڑھائے ۔
ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدر آصف علی زرداری نے شہید ذوالفقار علی بھٹو شہید اور دیگر شہدا کے مزاروں پر بھی پھول چڑھائے۔صدر مملکت نے بھٹو خاندان کے شہدا کے ایصال ثواب کے لئے قران پاک کی تلاوت کی اورشہدا کی بلندی درجات کیلئے دعا کی ۔