کاروباری

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کارحجان، 100انڈیکس 356.88پوائنٹس کے اضافہ کے بعد78349.66پوائنٹس پربند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں جمعرات کوتیزی کارحجان رہا اورکے ایس ای 100انڈیکس 356.88پوائنٹس کے اضافہ کے بعد78349.66پوائنٹس پربندہوا۔مجموعی طورپر447کمپنیوں کے حصص کالین دین ہوا،227کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ،164کی قیمتوں میں کمی اور56کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا،کاروباری سرگرمیوں کے دوران 599.82ملین حصص کالین دین ہواجن کی مالیت 20.40 ارب روپے تھی،

کے ایس ای 30انڈیکس123.39پوائنٹس کے اضافہ کے بعد24885.64پوائنٹس اوراسلامی مالیات کاحامل کے ایم آئی 30انڈیکس 770.97پوائنٹس کے اضافہ کے بعد124741.43پوائنٹس پربندہوا۔ فیوچر ٹریڈنگ کے تحت 15.84 ارب روپے کے سودے طے پائے۔

گزشتہ روزسائمیٹری گروپ لمیٹڈ کے 64297326 حصص، نیشنل بینک کے 42591637 حصص اورکوہ نور سپننگ ملز کے 41140347 حصص کالین دین ہوا۔ بلال فائبرز لمیٹڈ، ٹرسٹ مضاربہ اور کالونی ٹیکسٹائل ملز سرفہرست ایڈوانسر کمپیناں رہیں۔مارکیٹ کیپٹلائزیشن کاحجم 37.5 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button