عالمی

اسرائیل نے غزہ کودنیا کی سب سے بڑی قتل گاہ بنادیا ہے، ترک صدر

ترک صدررجب طیب اردوان نے کہاکہ غزہ اس وقت دنیا کی سب سے بڑا قتل گاہ بن چکی ہے۔ ٹی آر ٹی کے مطابق انہوں نے کہاکہ مغربی رہنما، تنظیمیں جن کا فرض بین الاقوامی سلامتی کو یقینی بنانا ہے، تقریباً 300 دنوں سے اس ظلم و بربریت کو صرف دور سے دیکھ رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ اسرائیل نے ظلم اور جارحیت میں ہٹلر کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے ۔

اسرائیل کی جارحانہ پالیسیاں پورے خطے کو شدید خطرے میں ڈال رہی ہے اور وہ بلا روک ٹوک غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی جاری رکھے ہوئے ہے۔ انہوں نے عالمی رہنماوں سے اسرائیل کی جاری بربریت کو فوری طور پر روکنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اس سے پہلے کہ بہت دیر ہو جائے،ہمیں اب فوری اقدامات کی ضرورت ہے۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button