ٹاپ نیوز

پاکستان کی اسماعیل ہانیہ کے قتل کی مذمت ، خطے میں بڑھتی ہوئی اسرائیلی مہم جوئی پر سخت تشویش کا اظہار

پاکستان نے حماس کے سیاسی بیورو کے سربراہ اسماعیل ہانیہ کے ایرانی دارالحکومت تہران میں قتل کی مذمت کرتے ہوئے خطے میں بڑھتی ہوئی اسرائیلی مہم جوئی پر سخت تشویش کا اظہار کیا ہے۔دفتر خارجہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ ہمیں ایران کے نومنتخب صدر کی تقریب حلف برداری کے موقع پر کی جانے والی اس غیر ذمہ دارانہ کارروائی سے شدید صدمہ پہنچا ہے جس میں پاکستان کے نائب وزیر اعظم سمیت متعدد غیر ملکی شخصیات شریک تھیں۔

دفتر خارجہ کے ترجمان نےاسماعیل ہانیہ کے اہل خانہ اور فلسطینی عوام سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ماورائے عدالت اور دوسرے ممالک کی سرزمین پر قتل سمیت ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے۔پاکستان خطے میں بڑھتی ہوئی اسرائیلی مہم جوئی کو گہری تشویش کی نظر سے دیکھتا ہے۔ ترجمان نے مزید کہا کہاسرائیل کی تازہ ترین کارروائیاں پہلے سے ہی عدم استحکام سے دوچار خطے میں کشیدگی میں خطرناک اضافہ ہیں اور امن کی کوششوں کے لئے نقصان دہ ہیں۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button