ٹاپ نیوز

وزیر دفاع خواجہ محمد آصف سے مصر کے سفیر ایہاب عبدالحمید اور زمبابوے کے سفیر تیتوس مہلیسوا جوناتھن ابو باسوتو کی الگ الگ ملاقاتیں

وزیر دفاع، دفاعی پیداوار و ہوابازی خواجہ محمد آصف سے مصر کے سفیر ایہاب عبدالحمید اور زمبابوے کے سفیر تیتوس مہلیسوا جوناتھن ابو باسوتو نے الگ الگ ملاقاتیں کیں جس میں باہمی دلچسپی کے امور ، دوطرفہ تعاون کے امور زیر بحث آئے ۔ مصر کے سفیر ڈاکٹر ایہاب عبدالحمید حسن نے اسلام آباد میں وزیر دفاع، دفاعی پیداوار اور ہوابازی خواجہ محمد آصف سے ملاقات کی۔ وزیر دفاع نے کہا کہ پاکستان اور مصر کے درمیان دوطرفہ تعلقات خوشگواراور باہمی اعتماد پرمبنی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مصر خطے کا ایک اہم ملک ہے اور اس کا استحکام اور ترقی مشرق وسطیٰ کے خطے میں امن اور خوشحالی کے لیے ناگزیر ہے۔ وزیر دفاع نے اس بات کا اعادہ کیا کہ پاکستان غزہ پر اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت کرتا ہے اور فلسطین میں اپنے بھائیوں کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے۔وزیر دفاع نے کہا کہ مصر اور پاکستان کے درمیان دفاعی پیداوار سمیت تمام شعبوں میں بڑھنے کی بھرپور صلاحیت موجود ہے۔ معزز مہمان نے نیک تمناؤں کے لیے معزز وزیر کا شکریہ ادا کیا اور دفاع سمیت باہمی دلچسپی کے تمام معاملات میں پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے اپنی حکومت کے عزم سے آگاہ کیا۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button