عالمی

ایران نے صدارتی انتخابات پر اثر انداز ہونے کے امریکی دعوے کو مسترد کر دیا

ایران نے امریکا میں صدارتی انتخابات پر اثر انداز ہونے کے امریکی دعوے کو مسترد کر دیا ہے۔

شنہوا ایران کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ارنا کی رپورٹ کے حوالے سے بتایا کہ نیویارک میں اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل مشن نے امریکی انٹیلی جنس حکام کے ان دعوؤں کو مسترد کر دیا ہے کہ تہران نے امریکی صدارتی انتخابات پر اثر انداز ہونے کی کوشش کی ہے ۔ یہ ریمارکس امریکی انٹیلی جنس حکام کی جانب سے اس دعوے کے بعد گزشتہ روز جاری ہونے والے ایک بیان میں دیئے گئے ہیں کہ ایران امریکی صدارتی انتخابات پر اثر انداز ہونے اور ڈونلڈ ٹرمپ کے دوبارہ اقتدار میں آنے کی کوشش کو کمزور کرنے کے لیے کام کر رہا ہے۔

ایران کے مستقل مشن نے اس بات پر زور دیا کہ تہران کا امریکی انتخابات پر اثر انداز ہونے کا کوئی مقصد نہیں ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اس طرح کے الزامات امریکا میں انتخابی مہم کو تیز کرنے کے لیےمصنوعی طور پر بنائے گئے نفسیاتی آپریشنزکے فریم ورک کا حصہ ہیں۔ واضح رہے کہ امریکی صدارتی انتخابات رواں سال 5 نومبر کو ہوں گے۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button