قومی

ملتان پولیس نے تین منشیات فروشوں کو گرفتار کر لیا،21 کلو سے زائد منشیات برآمد

ملتان تھانہ سیتل ماڑی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات سپلائی کرنے کی کوشش ناکام بنا دی،تین منشیات فروش ملزمان کو گرفتار کر کے ساڑھے 18 کلو گرام سے زائد چرس اور تین کلو گرام سے زائد آئس برآمد کر لی۔ سی پی او ملتان صادق علی ڈوگر نے بدھ کے روز یہاں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ منشیات فروشوں کے خلاف سخت کریک ڈائون جاری ہے،اس سلسلہ میں تھانہ سیتل ماڑی پولیس نے بدھ کے روز منشیات سپلائی کرنے کی خفیہ اطلاع پر این ایل سی بائی پاس کے قریب ناکہ بندی کی۔

دوران ناکہ بندی پولیس نے ایک بغیر نمبر پلیٹ آٹو رکشہ کو روکا، چیکنگ کرنے پر رکشہ میں موجود گٹو میں تین کلو گرام سے زائد آئس اور ساڑھے 18 کلو گرام سے زائد چرس برآمد ہوئی ۔پولیس نے موقع سے رکشہ میں سوار تین منشیات فروش ملزمان نذیر احمد ولد بشیر احمد قوم راجپوت، محمد اسلم ولد برکت علی قوم انصاری، محمد حنیف عرف کالا ولد نور احمد قوم اووڈ راجپوت کو بھی گرفتار کر لیا۔

سی پی او ملتان نے بتایا کہ گرفتار ملزمان نے دوران تفتیش انکشاف کیا ہے کہ وہ شہر اولیاء میں منشیات فروشوں سمیت تعلیمی اداروں میں بھی منشیات سپلائی کرتے تھے،گرفتار مذکورہ منشیات فروش ملزمان منشیات کے متعدد مقدمات میں سابقہ ریکارڈ یافتہ ہیں۔سی پی او ملتان صادق علی ڈوگر نے بتایا کہ ملتان پولیس رواں سال کے دوران منشیات کے 2400 مقدمات درج کر کے ملزمان کو گرفتار کر چکی ہے،گرفتار ملزمان سے 800 کلو گرام چرس، 12 کلو گرام آئس اور 95ہزار لیٹر شراب سمیت بھاری مقدار میں دیگر منشیات برآمد کی گئی ہیں۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button