کاروباری

بین الاقوامی تجارتی نمائش ’’چائینہ فشریز اینڈسی فوڈ ایکسپو ‘‘میں شرکت کے لئے درخواستیں طلب

ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی پاکستان (ٹی ڈی اے پی)نے کہا ہے کہ چین میں منعقد ہونے والی بین الاقوامی تجارتی نمائش ’’چائینہ فشریز اینڈسی فوڈ ایکسپو ‘‘ میں شرکت کے لئے 8 اگست تک درخواستیں جمع کروائی جاسکتی ہیں ۔

ٹی ڈی اے پی کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق 3روزہ نمائش چین کے شہر چنگ ڈائو میں 30 اکتوبر سے یکم نومبر تک جاری رہے گی جس میں تمام قسم کے سی فوڈ سے وابستہ افراد و ادارے اپنی مصنوعات عالمی خریداروں کے سامنے پیش کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے کاروباری معاملات طے کرسکیں گے ۔نمائش کے حوالے سے مزید تفصیلات اتھارٹی کی ویب سائٹ سے حاصل کی جاسکتی ہیں۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button