کاروباری

انٹر بینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قیمت میں اضافہ

پاکستان کی انٹر بینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

سٹیٹ بینک کے مطابق جمعرات کو انٹر بینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قیمت میں 10 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 278 روپے 40 پیسے ہو گئی ہے۔ انٹر بینک مارکیٹ میں سعودی ریال کی قدر 74 روپے 21 پیسے جبکہ بحرینی دینار کی قدر 738 روپے 60 پیسے رہی۔

اسی طرح عمانی ریال کی انٹر بینک مارکیٹ میں قدر 724 روپے 07 پیسے رہی، کویتی دینار کی 910 روپے 89 پیسے اور قطری ریال کی قیمت 76 روپے 34 پیسے ریکارڈ کی گئی۔دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں جمعرات کو امریکی ڈالر کی قیمت خرید 278 روپے 85 پیسے اور قیمت فروخت 280 روپے 50 پیسے ریکارڈ کی گئی۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button