ٹاپ نیوز

وزیراعظم شہباز شریف کی غزہ میں خان یونس کے علاقے پر اسرائیلی فورسز کے پرتشدد حملے کے شدید مذمت

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے غزہ میں خان یونس کے علاقے پر اسرائیلی فورسز کے پرتشدد حملے کے شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی قوم اپنے فلسطینی بھائیوں اور بہنوں کے شانہ بہ شانہ کھڑی ہے،اقوام متحدہ کو مسئلہ فلسطین کو حل کرنے میں اپنی ذمہ داری ادا کرنی چاہیے۔

پیر کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری کردہ بیان کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ خان یونس کے پناہ گزینوں کو انخلاء کی ہدایات کے منٹوں کے اندر اندر ایسا جارحانہ حملہ انسانیت کی تضحیک ہے، نہتے فلسطینی پناہ گزینوں کو انخلاء کا موقع بھی نہ دیا گیا۔

– Advertisement –

انہوں نے کہا کہ یہ بات واضح ہے کہ اسرائیلی فورسز فلسطینیوں کی نسل کشی کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں،پاکستانی قوم اپنے فلسطینی بھائیوں اور بہنوں کے شانہ بہ شانہ کھڑی ہے،اقوام متحدہ کو مسئلہ فلسطین کو حل کرنے میں اپنی ذمہ داری ادا کرنی چاہیے۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button