عالمی

امریکا کی نائب صدر کملا ہیرس نے انتخابی مہم کا آغاز کردیا، اپنے حریف ڈونلڈ ٹرمپ پر تنقید

امریکا کی نائب صدر کملا ہیرس نے اپنی انتخابی مہم کے آغاز پر ہی ڈونلڈ ٹرمپ پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ نومبر میں ہونے والے صدارتی الیکشن میں کامیابی حاصل کریں گی۔ اے ایف پی کے مطابق ولیمنگٹن ڈیلاویئر میں واقع ہیڈکوارٹر میں اپنے حامیوں سے خطاب میں کملا ہیرس نے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بارےسخت الفاظ استعمال کیے۔صدر جو بائیڈن کے صدارتی امیدوار بننے کی دوڑ سے باہر ہونے کے بعد نامزدگی حاصل کرنے والی کملا ہیرس نے الیکشن میں ڈیموکریٹس کی جیت کے لیے اپنے عزم کا اظہار کیا۔کملا ہیرس کی بطور ڈیموکریٹک پارٹی امیدوار کی نامزدگی کو سابق سپیکر نینسی پلوسی سمیت بہت سارے ہیوی ویئٹس نے آگے بڑھایا اور بڑے پیمانے پر ووٹروں نے مہم کے لیے عطیات سے اُن کی حمایت کی۔

انتخابی کارکنوں سے اپنی پہلی تقریر میں کملا ہیرس نے ٹرمپ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ ماضی میں ہر قسم کے مجرموں کا مقابلہ کر چکی ہیں۔خیال رہے کہ امریکا کی نائب صدر بننے سے قبل کملا ہیرس کیلیفورنیا ریاست کی چیف پراسیکیوٹر کے طور پر کام کر چکی ہیں۔کملا ہیرس نے مسکراتے ہوئے اپنے حامیوں سے کہا کہ ہم نومبر میں جیتنے جا رہے ہیں۔اُن کا کہنا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ وہ پہلے امریکی صدر ہیں جن کو عدالت سے سزا ہوئی۔کملا ہیرس نے اسقاط حمل کے سیاسی طور پر دھماکہ خیز مسئلے پر توجہ مرکوز کرنے کا بھی وعدہ کیا۔خیال رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی سپریم کورٹ کے دو برس قبل اُس فیصلے کی حمایت کی تھی جس میں اسقاط حمل پر پابندی لگائی گئی تھی۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button