عالمی

اقوام متحدہ کا بنگلہ دیش میں طلبہ مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپوں اظہار تشویش ، مجرموں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کا مطالبہ

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریش نے بنگلہ دیش میں طلبہ مظاہرین اور پولیس کے درمیان سرکاری ملازمتوں کے کوٹے پر ہونے والی پرتشدد جھڑپوں پرگہری تشویش کا اظہار کیا ہے ،ان جھڑپوں میں 100 سے زائد افراد ہلاک اور ہزاروں زخمی ہوئے ہیں ۔ ترجمان سٹیفن ڈوجارک نے کہاکہ اقوام متحدہ اس حوالے سے مجرموں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کا مطالبہ کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے یہ بھی دیکھا ہے کہ کل بنگلہ دیش کی سپریم کورٹ نے سول سروس کی ملازمتوں کے کوٹے پر جو فیصلےدیے ، ہم امید کرتے ہیں کہ یہ فیصلے دونوں فریقوں کے لئے مذاکرات کے لیے سازگار ماحول پیدا کرنے میں مدد کریں گے۔ انتونیوں گوتریش نے فریقین پر زور دیا کہ وہ تشدد سے گریز اور نیک نیتی سے مذاکرات کریں تاکہ درپیش تمام اختلافات کو ختم کیا جائے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم حکام سے تمام مظاہرین کے تحفظ اور حفاظت کو یقینی بنانے اور ایک ایسا ماحول پیدا کرنے کی اپیل کرتے ہیں جہاں آزادی اظہار اور پرامن اجتماع کے حقوق کا آزادانہ استعمال کیا جا سکے۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button