عالمی

عراق منشیات کی سمگلنگ کا علاقائی مرکز بن رہا ہے، اقوام متحدہ کا انتباہ

اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ عراق منشیات کی سمگلنگ کا علاقائی مرکز بن رہا ہے۔العربیہ کے مطابق گزشتہ سال عراقی حکام نے ریکارڈ مقدار میں کیپٹاگون گولیاں ضبط کیں جن کی قیمت 144 ملین ڈالر تک پہنچ سکتی ہے۔

عالمی ادارے کے دفتر برائے انسداد منشیات و جرائم کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ عراق میں پانچ سالوں کے دوران منشیات کی سمگلنگ اور استعمال میں اضافہ دیکھنے میں آیا ، خاص طور پر نشہ آور کیپٹاگون گولیاں اور میتھم فیٹامین کی بڑی مقدار کا استعمال کیا گیا۔رپورٹ کے مطابق 2023ء میں عراقی حکام نے 24 ملین کیپٹاگون گولیوں کی ریکارڈ تعداد” ضبط کی جس کا وزن 4.1 ٹن سے زیادہ ہے اور ان کی مالیت84 ملین ڈالر سے 144 ملین ڈالرز کے درمیان بتائی جاتی ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 2022 اور 2023کے درمیان کیپٹاگون کی سمگلنگ میں تقریبا تین گنا اضافہ ہوا۔اقوام متحدہ کی رپورٹ میں خبردار کیا گیا ہے کہ عراق مشرق وسطیٰ اور مشرق قریب میں منشیات کی سمگلنگ کے نظام کے لیے تیزی سے اہم مرکز بننے کے خطرے سے دوچار ہے کیونکہ یہ ملک ایک پیچیدہ عالمی منشیات کی سمگلنگ تنظیم کے چوراہے پر واقع ہے۔

بغداد اکثر بڑی مقدار میں نشہ آور اشیاء کو ضبط کرتا ہے خاص طور پر کیپٹاگون جو بنیادی طور پر شام سے سمگل کی جاتی ہے ،وہ ان نشہ آور گولیوں کی تیاری کا اہم ذریعہ بن گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق 2019 اور 2023 کے درمیان خطے میں پکڑی جانے والی کیپٹاگون گولیوں میں سے 82 فیصد شام اور 17 فیصد لبنان سے سمگل کی گئی تھیں۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button