عالمی

برطانیہ میں سعودی فضائیہ کا شاندار ایئرشو، 56 ممالک کی فضائی ٹیموں نے شرکت کی

سعودی عرب کی شاہی فضائیہ نے برطانیہ میں شاندار ایئرشو پیش کیا جسے حاضرین نے بے حد سراہا ، اس موقع پر آرآئی اے ٹی 2024 کے عنوان سے منعقد ہ نمائش میں 56 ممالک کی فضائی ٹیموں نے شرکت کی۔ایس پی اے کے مطابق برطانیہ میں منعقدہ انٹرنیشنل ایئرشو میں سعودی شاہی فضائیہ کے خصوصی دستے نے شرکت کی اور خوبصورت فضائی کرتب پیش کئے۔ایئرشو کے ساتھ سعودی فضائیہ کے پویلین میں مملکت کی ثقافت کو اجاگرکرنے کےلیے سعودی قہوہ بھی حاضرین کو پیش کیا گیا ،علاوہ ازیں پویلین میں آنے والوں کو مختلف تحائف بھی دیے گئے۔ب

ین الاقوامی ائیرشو میں 56 ممالک کی فضائیہ کی ٹیمیں شامل تھیں جنہوں نے 253 طیاروں کے ذریعے مختلف نوعیت کے کرتب دکھائے۔واضح رہے گزشتہ برس( آر آئی اے ٹی 2023 کی) نمائش میں آنے والے شائقین کی تعداد ایک لاکھ 50 ہزار سے زائد تھی جومختلف ممالک سے فضائیہ کی نمائش اور ایئرشو دیکھنے کے لیے آئے تھے۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button