عالمی

ٹیسلا اندرونی استعمال کے لیے انسان نما روبوٹس کی پیداوار آئندہ سال شروع کرے گی،ایلن مسک

امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ٹیسلا کے سی ای او ایلن مسک نےکہا ہے کہ کمپنی آئندہ سال اندرونی استعمال کے لیے انسان نما روبوٹس کی کم سطح پر پیداوار شروع کرے گی۔ایلن مسک نے ایکس پر جاری ایک پوسٹ میں کہا کہ الیکٹرک کار بنانے والی کمپنی 2026 میں دوسری کمپنیوں کے لیے روبوٹس کی پیداوار میں اضافہ کرنے کی امید کر رہی ہے۔

مسک نے اپریل میں کہا تھا کہ ’’ٹیسلا‘‘ کا روبوٹ جسے ’’ آپٹمس ‘‘ کہا جاتا ہے اس سال کے آخر تک فیکٹریوں میں کام کرنے کے قابل ہو جائے گا اور 2025 کے آخر میں فروخت کے لیے تیار ہوسکتا ہے۔ چند ماہ قبل انہوں نے اعلان کیا تھا کہ وہ 2024 کے آخر تک ان روبوٹس کو لانچ کریں گے۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button