کھیلوں کی دنیا

ویسٹ انڈین ٹیم کو تیسرے اور آخری میچ میں بھی شکست دیکر ٹیسٹ سیریز کلین سویپ کریں گے ، اولی پوپ

انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بلے باز اولی پوپ نے کہا ہے کہ ویسٹ انڈین ٹیم کو تیسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں بھی شکست دیکر سیریز کلین سویپ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ مہمان ٹیم کو ابتدائی دو ٹیسٹ میچوں میں شکست دینے کے بعد ان کی ٹیم کے حوصلے بلند ہیں۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ان کی ٹیم نے تیسرے اور آخری ٹیسٹ میچ کے لئے حکمت عملی تیارکر رکھی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ان کی ٹیم میں ایسے کھلاڑی موجود ہیں جو کسی بھی وقت میچ کا پانسہ پلٹنے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں۔

26سالہ اولی پوپ نے کہا کہ وہ مہمان ٹیم کے خلاف ابتدائی دو ٹیسٹ میچوں کی طرح تیسرے میچ میں بھی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کریں گے۔ انہوں ی نے کہا کہ وہ مکمل طور پر فٹ ہیں اور کالی آندھی کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میچ میں شرکت کے لئے بے تاب ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مشن کلین سویپ کے مقصد کے حصول کے لئے ان کی ٹیم کو تینوں شعبوں میں سو فیصد کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔ واضح رہے کہ انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تیسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 26 جولائی سے ایجبسٹن،برمنگھم میں شروع ہو گا ۔ میزبان انگلینڈ کو مہمان ٹیم ویسٹ انڈیز کے خلاف تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔ پہلے میچ میں میزبان ٹیم انگلینڈ نے ویسٹ انڈیز کو با آسانی اننگز اور 114 رنز سے شکست دی تھی جبکہ 18 سے 22 جولائی تک ٹرینٹ برج، ناٹنگھم میں کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ میچ میں برطانوی ٹیم نے ویسٹ انڈیز کی ٹیم کو 241 رنز سے شکست دی تھی۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button