قومی

برسلز میں پاکستانی سفارت خانے کے زیر اہتمام رحمت اللعالمینﷺ کانفرنس کا انعقاد

بیلجیئم کے دارالحکومت برسلز میں پاکستانی سفارت خانے کے زیر اہتمام عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے موقع پر رحمت اللعالمین ﷺ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی زندگی اور تعلیمات کو شاندار خراج عقیدت پیش کیا گیا ۔کانفرنس کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا جس کے بعد نعت رسول مقبول پیش کی گئیں۔

ناظم الامور فراز زیدی نے وزیر اعظم محمد شہباز شریف کا خصوصی پیغام پڑھ کر سنایا جس میں اس دن کی اہمیت پر زور دیا گیا ہے۔سفارتخانے کے پریس قونصلر صغیر وٹو نے نظامت کے فرائض انجام دیئے اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے حضور ہدیہ نعت پیش کیا ۔

برسلز اور گردونواح میں مقیم پاکستانی برادری کی اکثریت نے تقریب میں شرکت کی ۔کانفرنس کا اختتام پاکستان کی ترقی و خوشحالی اور مقبوضہ جموں و کشمیر اور فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کے لئے اجتماعی دعاؤں کے ساتھ ہوا۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button