کاروباری

بین الاقوامی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے درخواستیں 20 جولائی تک جمع کرائی جا سکتی ہیں،ٹی ڈی اے پی

:ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی پاکستان (ٹی ڈی اے پی)نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات میں منعقد ہونے والی بین الاقوامی تجارتی نمائش ’’آئی ایس ایم مڈل ایسٹ‘‘ میں شرکت کے لئے 20 جولائی تک درخواستیں جمع کروائی جا سکتی ہیں۔

ٹی ڈی اے پی کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق 3روزہ نمائش دبئی میں 24 سے 26 ستمبر تک منعقد ہو گی جس میں چاکلیٹ پروڈکٹس ،سنیک فوڈ ،روایتی مٹھائیاں ، آئس کریم ، بسکٹ اور کیک سے وابستہ افراد و ادارے اپنی مصنوعات عالمی خریداروں کے سامنے پیش کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے کاروباری معاملات طے کر سکیں گے ۔نمائش کے حوالے سے مزید تفصیلات اتھارٹی کی ویب سائٹ سے حاصل کی جا سکتی ہیں۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button