کھیلوں کی دنیا

سویڈش اوپن ٹینس ،رافیل نڈال اور کیمرون نوری مینز سنگلز کے دوسرے رائونڈ میں داخل

سپین کے بین الاقوامی شہرہ آفاق ٹینس سٹار اور سابق عالمی نمبر ون رافیل نڈال اور برطانوی ٹینس سٹار کیمرون نوری سویڈش اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں مردوں کے سنگلز مقابلوں کا فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے دوسرے رائونڈ میں پہنچ گئے۔رافیل نڈال نے مینز سنگلز مقابلوں کے ابتدائی میچ میں سوئیڈن کے ٹینس لیجنڈ بیورن بورگ کے بیٹے لیو بورگ کو سٹریٹ سیٹس میں شکست دی جبکہ کیمرون نوری نے ابتدائی میچ میں سلواکیہ کے حریف کھلاڑی جوزف کووالک کو شکست دی۔

سویڈن میں اے ٹی پی سویڈش اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ باسٹاد ٹینس سٹیڈیم میں جاری ہے۔ مردوں کے سنگلز مقابلوں کے پہلے رائونڈ میں سپین کے شہرت یافتہ ٹینس سٹار رافیل نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سوئیڈن کے ٹینس کھلاڑی لیو بورگ کوسٹریٹ سیٹس میں 3-6 اور 4-6 سے شکست دے کر نہ صرف ایونٹ کا فاتحانہ آغاز کر دیا بلکہ دوسرے رائونڈ کے لئے بھی کوالیفائی کرلیا۔ ایک اور میچ میں برطانوی ٹینس سٹار کیمرون نوری نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے سلواکیہ کے حریف کھلاڑی جوزف کووالک کو کو 6-7(3-7) اور 4-6 سے ہرا دیا۔ رافیل نڈال کا دوسرے راؤنڈ میں مقابلہ برطانیہ کے کیمرون نوری سے ہوگا۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button