ٹاپ نیوز

صحافی حسن زیب کے اہل خانہ کو انصاف کی فراہمی کیلئے تمام اقدامات اٹھائے جائیں گے، علی امین گنڈا پور

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سردار علی امین گنڈاپور نے نوشہرہ کے علاقہ اکبر پورہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے صحافی حسن زیب کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے واقعے کا نوٹس لیا ہے۔

وزیراعلیٰ ہاؤس پشاور کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیراعلیٰ نے پولیس کے اعلی حکام سے واقعے کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے پولیس کو فائرنگ میں ملوث عناصر کی فوری گرفتاری کے لئے ضروری کارروائی عمل میں لانے کی ہدایت کی ہے۔ وزیراعلیٰ نے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی معفرت اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔

انہوں نے کہا کہ سوگوار خاندان اور صحافی برادری کے غم میں برابر کے شریک ہیں، واقعے میں ملوث عناصر قانون کی گرفت سے بچ نہیں سکتے، انہیں جلد گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ حسن زیب کے اہل خانہ کو انصاف کی فراہمی کے لئے تمام اقدامات اٹھائے جائیں گے۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button