قومی

سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر حملے کی شدید مذمت

سپیکر سردار ایاز صادق نےسابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سابق صدر پر حملے کا سن کر بہت افسوس ہوا۔

یہاں جاری بیان کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی نے سابق صدر کی جلدصحت یابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حملہ جمہوری رویوں اور روایات کے منافی ہے،پاکستان نے ہمیشہ دہشت گردی کی ہر جگہ اور ہر شکل میں مخالفت کی ہے۔

اسپیکر نے کہا کہ بات چیت اور افہام و تفہیم کے ساتھ معاملات حل کیے جانے چاہیں۔ انہوں نے حملے میں دیگر زخمیوں کے لیے بھی نیک خواہشات کا اظہارکیا۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button