کاروباری

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کارحجان،کے ایس ای 100 انڈیکس میں 150.80 پوائنٹس کا اضافہ

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں جمعرات کوتیزی کارحجان رہا اورکے ایس ای 100 انڈیکس 150.80 پوائنٹس کے اضافہ کے بعد79992.35 پوائنٹس پربندہوا۔ مجموعی طورپر444 کمپنیوں کے حصص کالین دین ہوا، 180 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ، 212 کی قیمت میں کمی اور52 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کوئی ردوبدل نہیں ہوا۔

کاروباری سرگرمیوں کے دوران 389.024 ملین حصص کالین دین ہوا جن کی مالیت 20.92 ارب روپے تھی، کے ایس ای 30 انڈیکس 75.91 پوائنٹس کے اضافہ کے بعد25544.42 پوائنٹس اوراسلامی مالیات کاحامل کے ایم آئی 30انڈیکس 479.80 پوائنٹس کے اضافہ کے بعد127598.74 پوائنٹس پربندہوا۔فیوچرٹریڈنگ کے تحت 5.745 ارب روپے کے سودے طے پائے۔

گزشتہ روز ایگری ٹیک لمیٹڈ کے 22041367 حصص، حب کوپاورکمپنی کے 18624585 حصص اورائیرلنک کمیونیکیشن کے 16815350 حصص کالین دین ہوا۔ سٹائلرز لمیٹڈ، پیراماونٹ سپننگ ملز اورایس ایم ای لیزنگ لیمٹڈ ٹاپ تھری ایڈوانسرکمپنیاں رہی۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button