کاروباری

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی کا رحجان، 100انڈیکس 830.51 پوائنٹس کی کمی کے بعد 79841.55 پوائنٹس پر بند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں بدھ کو مندی کا رحجان رہا اور کے ایس ای 100انڈیکس 830.51 پوائنٹس کی کمی کے بعد 79841.55 پوائنٹس پر بند ہوا۔ کا روباری سرگرمیوں کے دوران 440 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا، 153 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ، 241 کی قیمت میں کمی اور 46 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کو ئی ردوبدل نہیں ہوا۔ مجموعی طور پر 495.91 ملین حصص کا لین دین ہوا جن کی مالیت 22.11 ملین روپے تھی۔

کے ایس ای 30 انڈیکس 285.46 پوائنٹس کی کمی کے بعد 25468.51 پوائنٹس اور اسلامی مالیات کا حامل کے ایم آئی 30 انڈیکس 1391.38 پوائنٹس کی کمی کے بعد 127118.94 پوائنٹس پر بند ہوا، فیوچر ٹریڈنگ کے تحت 7.42 ارب روپے کے سودے طے پائے۔گزشتہ روز کے الیکٹرک کے 57716127، پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی 43039629 اور یونٹی فوڈز کے 28628477 حصص کا لین دین ہوا۔ٹرائی سٹار میوچل فنڈ، آئل بوائے انرجی لمیٹڈ اور یو ڈی ایل انٹرنیشنل سرفہرست تین ایڈوانسر کمپنیاں رہیں۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button