کاروباری

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 600 روپے اضافہ ریکارڈ

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 600 روپے اضافہ کے ساتھ فی تولہ سونا کی قیمت 2 لاکھ 45 ہزار 6 سو روپے ہوگئی۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 600 روپے اضافہ کے بعد فی تولہ سونا 2 لاکھ 45 ہزار 6 سو روپے کا ہوگیا ہے جبکہ 24 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت بھی 514 روپے کے اضافہ سے 210,048 روپے سے بڑھ کر 210,562 روپے ہوگئی جبکہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 192,544 روپے سے بڑھ کر 193,016 روپے ہوگئی۔

آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن نے بدھ کو رپورٹ کیا کہ فی تولہ اور دس گرام چاندی کی قیمت بالترتیب 2,900 روپے اور 2,486.28 روپے پر مستحکم رہی۔ ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت2,362 ڈالر سے بڑھ کر 2,372 ڈالر ہو گئی۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button