کاروباری

سیالکوٹ، بیس بال کی برآمد سے ایکسپورٹ میں کئی سو گنا اضافہ کیا جا سکتاہے، نقاش احمد جٹ

کھیلوں کے سامان کے ایکسپورٹر نقاش احمد جٹ نے کہا ہے کہ پاکستانی برآمد کنندگان معیاری مصنوعات کی بدولت بیرون ملک پاکستان کا نام روشن کر رہے ہیں ، پاکستان سے بیس بال کی برآمد سے ایکسپورٹ میں کئی سو گنا اضافہ کیا جا سکتا ہے۔

اتوار کو جاری کردہ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ہم سیالکوٹ سمیت پاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے کے لیے کوشاں ہیں،پاکستان امریکا، جاپان اور آسٹریلیا سمیت دیگر ممالک کو بیس بال بیٹ ایکسپورٹ کر رہا ہے، ہماری تیسری نسل اس بیس بال بیٹ کو تیار کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان کے واحد بیس بال بیٹ بنانے والے صنعتکار ہیں جو انٹرنیشنل سطح کے بیس بال بیٹ تیار کر رہے ہیں جن کے پاس پاک آرمی و پولیس سمیت دیگر اداروں اور ایسوسی ایشنز اور فیڈریشنز کے ایوارڈز موجود ہیں جو اس بات کا اعتراف کر رہے ہیں کہ ہم ان کے معیار پر پورا اتر رہے ہیں کیونکہ ہم ایک ایک بیس بیٹ کی تیاری میں عالمی معیار کو سامنے رکھتے ہوئے آگے بڑھتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ ہمارے کام کو ہر جگہ سراہا بھی جاتا ہے۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button