ٹاپ نیوز

پارلیمانی طرز حکومت ریاستی ترقی اور عوامی خوشحالی کا ضامن ہے،گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ پارلیمانی طرز حکومت ریاستی ترقی اور عوامی خوشحالی کا ضامن ہے، پاکستان میں پارلیمنٹ کی بالادستی یقینی بنانے میں شہید ذوالفقار علی بھٹو کا نام سرفہرست ہے۔

پارلیمانی نظام حکومت کے عالمی دن پر گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے اپنے پیغام میں کہا کہ پارلیمانی طرز حکومت ریاستی ترقی اور عوامی خوشحالی کا ضامن ہے، جمہوریت میں پارلیمنٹ کو مقدس اور اہم ترین ادارہ تسلیم کیا جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں پارلیمنٹ کی بالادستی یقینی بنانے میں شہید ذوالفقار علی بھٹو کا نام سرفہرست ہے جبکہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے بھی پارلیمنٹ کی بالادستی کی جدو جہد میں شہادت قبول کی۔

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ صدر آصف علی زرداری نے پاکستان کھپے کا نعرہ لگا کر ملک اور پارلیمان کی بالادستی یقینی بنائی، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اتحادی حکومت میں جمہوریت اور پارلیمنٹ کی بالادستی کےلیے شمولیت کی۔گورنر خیبر پختونخوا نے کہا کہ پاکستان کی شاندار مستقبل پارلیمنٹ کی مکمل بالادستی یقینی بنانے میں مضمر ہے، پارلیمان کی بالادستی دراصل جمہور اور عوام کی بالادستی اور حقیقی ترقی کا دوسرا نام ہے۔ فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ آج کے دن تمام سیاسی قوتوں کو عہد کرنا ہوگا کہ اس ملک میں متحد ہوکر پارلیمان کی بالادستی یقینی بنائیں گے۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button