کاروباری

گاڑیوں کی خریداری کیلئے بینکوں کی جانب سے قرضہ جات کے اجراء میں مئی کے دوران کمی ریکارڈ

گاڑیوں کی خریداری کیلئے بینکوں کی جانب سے قرضہ جات کے اجراء میں مئی کے دوران سالانہ بنیادوں پرکمی ریکارڈکی گئی ہے۔سٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق مئی 2024 میں گاڑیوں کی خریداری کیلئے بینکوں کی جانب سے فراہم کردہ قرضہ جات کاحجم233 ارب روپے ریکارڈکیاگیا جوگزشتہ سال مئی کے مقابلہ میں 22.5 فیصدکم ہے

گزشتہ سال مئی میں گاڑیوں کی خریداری کیلئے بینکوں کی جانب سے فراہم کردہ قرضہ جات کاحجم 300 ارب روپے ریکارڈکیاگیاتھا، اپریل کے مقابلہ میں مئی میں گاڑیوں کی خریداری کیلئے بینکوں کی جانب سے قرضہ جات کے اجراء ماہانہ بنیادوں پر1.2 فیصدکی کمی ہوئی ہے۔ اپریل میں گاڑیوں کی خریداری کیلئے بینکوں کی جانب سے قرضہ جات کے اجراء کاحجم 236 ارب روپے ریکارڈ کیا گیاتھا جومئی میں کم ہوکر233 ارب روپے ہوگیا

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button