کاروباری

زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیادوں پر3.3فیصد اضافہ، زروسیع میں معمولی کمی

زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیادوں پر3.3فیصدکااضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعدادوشمارکے مطابق 7 جون کوختم ہونے والے ہفتہ میں ملک میں زیرگردش کرنسی کاحجم9038 ارب روپے ریکارڈکیاگیا جوپیوستہ ہفتہ کے مقابلہ میں 3.3 فیصدزیادہ ہے، پیوستہ ہفتہ میں ملک میں زیرگردش کرنسی کاحجم8749 ارب روپے ریکارڈکیاگیاتھا۔جاری مالی سال کے آغازسے اب تک زیرگردش کرنسی کے حجم میں مجموعی طورپر1.2 فیصدکی کمی ریکارڈکی گئی ہے

سٹیٹ بینک کے مطابق 7 جون کوختم ہونے والے ہفتہ میں ملک میں زروسیع(ایم ٹو) کاحجم 34549 ارب روپے ریکارڈکیاگیا جوپیوستہ ہفتہ کے مقابلہ میں 4 ارب روپے کم ہے ، پیوستہ ہفتہ میں زروسیع کاحجم 34553 ارب روپے ریکارڈکیاگیاتھا

جاری مالی سال کے آغازسے اب تک زروسیع میں مجموعی طورپر9.6 فیصدکااضافہ ہواہے۔ اعدادوشمارکے مطابق 7 جون کوختم ہونے والے ہفتہ میں ملک میں بینکوں کے مجموعی ڈیپازٹس کاحجم 25376 ارب روپے ریکارڈکیاگیا جوپیوستہ ہفتہ کے مقابلہ میں 1.2 فیصدکم ہے، پیوستہ ہفتہ میں بینکوں کے ڈیپازٹس کاحجم 25671 ارب روپے ریکارڈکیاگیاتھا، جاری مالی سال کے آغازسے لیکراب تک بینکوں کے ڈیپازٹس میں مجموعی طورپر14 فیصدکااضافہ ہواہے

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button