قومی

مرکز میں ہمیشہ فاٹا، پاٹا /مالاکنڈ ڈویژن کی بھرپور نمائندگی کی اور آئندہ بھی کرتا رہوں گا،انجینئر امیر مقام

وفاقی وزیر برائے ریاستی و سرحدی علاقہ جات، امور کشمیر و گلگت بلتستان انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ انہوں نے مرکز میں ہمیشہ فاٹا، پاٹا /مالاکنڈ ڈویژن کی بھرپور نمائندگی کی اور آئندہ بھی کرتا رہوں گا۔یہاں جاری بیان کے مطابق وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام نے کہا کہ کسی قسم کے نتائج کی پرواہ کیے بغیرمیں اپنے لوگوں کی ہر سطح پر نمائندگی کرتا رہوں گا۔یہ بات انہوں نے مالاکنڈ ٹریڈرز فیڈریشن اور چیمبر آف کامرس سوات کے وفد سے ملاقات میں کہی۔

مالاکنڈ ٹریڈرز فیڈریشن, چیمبرز آف کامرس ڈسٹرکٹ سوات اور مالاکنڈ ڈویژن کے وفد نے وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام سے یہاں پارلیمنٹ ہاؤس میں ان کے چیمبر میں ملاقات کی۔وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام نے اس بات کا اعادہ کیا کہ وہ کابینہ اور حکومتی ایوانوں میں فاٹا اور پاٹا/مالاکنڈ ڈویژن کے عوام کی قربانیوں کے بارے میں شعور بیدار کرتے رہیں گے۔انہوں نے کہا کہ میں فاٹا اور پاٹا ٹیکس استثنیٰ کے حوالے سے میرے موقف کی تائید کرنے پر وزیر اعظم محمد شہباز شریف اور کابینہ کے ارکان اور خاص طور پر وزیر اعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ کا شکر گزار ہوں۔وفد کے ارکان نے فاٹا، پاٹا/مالاکنڈ ڈویژن کی ٹیکس چھوٹ کے لیے کوششوں پر وفاقی وزیر کا شکریہ ادا کیا۔انہوں نے تاجر برادری کو درپیش مسائل پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام نے تاجر برادری کے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔وفد کی قیادت صدر مالاکنڈ ٹریڈرز فیڈریشن عبدالرحیم خان نے کی، جس میں حاجی زاہد خان، ڈاکٹر خالد محمود، رحیم، راحت علی، یوسف علی، شعیب خان، گوہر زمان خان، ریاض خان، روحیل زمان، فضل ربی خان اور نسیم الرحمان شامل تھے۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button