کاروباری

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں عیدالاضحٰی کی چھٹیوں کے بعد کاروبار میں انتہائی تیزی، انڈیکس نے 78 پوائنٹس کی نئی نفسیاتی حد کو عبور کر لیا

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں جمعرات کو عیدالاضحٰی کی چھٹیوں کے بعد کا روبار میں انتہائی تیزی رہی اور انڈیکس نے 78 پوائنٹس کی نئی نفسیاتی حد کو عبور کر لیا۔کاروباری سرگرمیوں کے دوران کے ایس ای 100 انڈکس میں مجموعی طور پر 2094.76 پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور انڈکس 78801.53 پوائنٹس پر بندہوا جو ایک نیا ریکارڈ ہے۔

مجموعی طور پر 447 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا، 256 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ، 133 کی قیمتوں میں کمی اور 58 کمپنیوں کے حصص میں کو ئی ردوبدل نہیں ہوا۔کاروباری سرگرمیوں کے دوران 452.63 ملین حصص کا لین دین ہوا جن کی مالیت 20.67 ارب روپے تھی۔سلک بینک کے 53586473 حصص، کے الیکٹرک 23109865 حصص اور ایچ بی ایل کے 20943162 حصص کا لین دین ہوا۔

ایس ایم ای لیزنگ لمیٹڈ، دادابھائی سیمنٹ انڈسٹریز اور ڈی ایس انڈسٹریز لمیٹد ٹاپ تھری ایڈوانسر کمپنیاں رہیں۔ کے ایس ای 30 انڈکس میں 739.54 پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور انڈیکس 25437.99 پوائنٹس پر بندہوا۔فیوچر ٹریڈنگ کے تحت 4.65 ارب روپے کے سودے طے پائے۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button