کھیلوں کی دنیا

اناستاسیا سرجیوینا پوٹاپووابرمنگھم کلاسک اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میں داخل

روس کی نامور ٹینس سٹار اناستاسیا سرجیوینا پوٹاپووا ڈبلیو ٹی اے برمنگھم کلاسک اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں خواتین کے سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل رائونڈ میں پہنچ گئیں۔ 23 سالہ روسی ٹینس کھلاڑی نے ویمنز سنگلز کے دوسرے رائونڈ میں اطالوی حریف کھلاڑی لوسیا برونزٹی کو شکست دی۔ ڈبلیو ٹی اے ایونٹ کے دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ انگلینڈ کے شہر برمنگھم میں جاری ہے ۔

ٹورنامنٹ کے ویمن سنگلز مقابلوں کے دوسرے میچ میں روس کی نامور ٹینس سٹار اناستاسیا سرجیوینا پوٹاپووا نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے اٹلی کی حریف کھلاڑی لوسیا برونزٹی کو سٹریٹ سیٹس میں3-6 اور 5-7 سے شکست دے کر ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button