کھیلوں کی دنیا

خیبرپختونخوا انڈر23 انٹرریجنل گیمز، خواتین جوڈو مقابلوں میں پشاور ، تائیکوانڈو میں ہزارہ ریجن نے ٹرافی اپنے نام کرلی

خیبرپختونخوا انڈر 23 انٹر ریجنل گیمز کے سلسلے میں خواتین جوڈو مقابلوں میں پشاور نے جبکہ ہزارہ ریجن نے تائیکوانڈو ٹرافی اپنے نام کرلی۔ خواتین جوڈو کے مقابلوں میں ہزارہ نے دوسری جبکہ بنوں ریجن نے تیسری پوزیشن حاصل کرلی۔ عبدالولی خان سپورٹس کمپلیکس چارسدہ میں کھیلے گئے جوڈو کے مقابلوں میں پشاور ریجن کے کھلاڑیوں نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے مجموعی طور پر 3 گولڈ،2 سلور اور 4 برائونز میڈل کے ساتھ جنرل ٹرافی اپنے نام کرلی جبکہ ہزارہ کی تین گولڈ دو سلور اور دو برائونز میڈلز کے ساتھ دوسری پوزیشن رہی۔

اسی طرح 3 گولڈ،1 سلور اور 3 برائونز میڈلز کے ساتھ بنوں ریجن کی ٹیم تیسری پوزیشن حاصل کرلی۔ بورڈ گراؤنڈ پر تائیکوانڈو مقابلوں میں ہزارہ ریجن نے 8 گولڈ میڈلز کے ساتھ پہلی، پشاور نے دو گولڈ اور سلور میڈل کے دوسری اور ڈی آئی خان نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ اس موقع پر مہمان خصوصی ڈائریکٹر خواتین گیمز رشیدہ غزنوی تھیں۔ ان کے ہمراہ ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر چارسدہ مشعل ملک و دیگر شخصیات موجود تھیں، اسی طرح اتھلیٹکس کے مقابلے انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری پشاور کے گراؤنڈ پر منعقد ہوئے جن کے نتائج کے مطابق دو سو میٹر ریس میں پشاور کی رشیدہ نے گولڈ ، مردان ریجن کی اقراء نے سلور جبکہ ہزارہ کی فضا نے برائونز میڈل اپنے نام کرلیا،لانگ جمپ میں ہزارہ ریجن کی علیشبہ نے پہلی پشاور کی رشیدہ نے دوسری جبکہ مردان کی اقرء نے تیسری پوزیشن حاصل کرلی۔ 800 میٹر ریس میں ہزارہ کی نمرہ نے گولڈ،

پشاور کی لائبہ نے دوسری جبکہ سلمہ نے برائونز میڈل جیت لای،ڈسکس تھرو میں ہزارہ ریجن کی علیشبہ نے گولڈ ملاکنڈ کی مناہل نے سلور،پشاور کی عظمہ گل نے براونز میڈل اپنے نام کیا۔100×4 ریلی میں پشاور نے گولڈ،ہزارہ نے سلور جبکہ کوہاٹ نے براونز میڈل جیت لیا۔اسی طرح چار سو میٹر ریس میں پشاور کی رشیدہ نے پہلی پشاور کی لائبہ نے دوسری جبکہ کوہاٹ کی آمنہ بی بی نے تیسری پوزیشن حاصل کرلی۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button